ابنا: انہوں نے آج اسلام باد میں پاکستانی سنیٹ کے چیرمین فاروق حمید نائک سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور علاقائي امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک اعشاریہ دوبلین ڈالر کی تجارت ناکافی ہے ۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں نے تجارتی لین دین بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بڑے ہمسایہ ملک ہیں جن کے تعلقات دیرینہ اور گہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان اقتصادی شعبوں، ٹرانسپورٹ، ثقافتی شعبوں اور سائنسی نیز سکیورٹی میدانوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی ایران وپاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اٹھارہویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے ہیں۔............ /169
6 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264213
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور پاکستان کے درمیاں تجارتی تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کیا ہے ۔